31 اکتوبر 2026 - 21:37
یمن: ریاض سے منسلک نام نہاد حکومت کا ہیڈکوارٹر 'المعاشیق محل' میزائل کا نشانہ بنا

یمن کی فوج نے دو بیلسٹک میزائلوں سے عدن شہر کے ہوائی اڈے اور ریاض سے منسلک نام نہاد حکومت کے صدارتی محل کو نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ العربیہ نیٹ ورک نے (جمعہ کی شام) عدن شہر میں دو شدید دھماکوں کی خبر دی، جو ریاض سے وابستہ نام نہاد حکومت کا ہیڈکوارٹر مقام ہے۔

ریاض سے وابستہ اجرتی ملیشیاؤں کے ترجمان کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے عدن کے ہوائی اڈے اور المعاشیق صدارتی محل کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

العربیہ نیٹ ورک نے بھی رپورٹ دی کہ یمن کی مسلح افواج نے دو میزائل صوبہ اب اور الضالع سے عدن کی طرف فائر کئے تھے۔

یمن کی مسلح افواج نے بدھ کے روز بھی عدن کے ہوائی اڈے کے اردگرد کے علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ ہوائی اڈہ حالیہ ہفتوں میں کئی بار میزائل حملوں کا نشانہ بنا ہے؛ یہ وہی ہوائی اڈہ ہے جہاں سے زیادہ تر سازوسامان اور اجرتی جنگجو عدن کی نام نہاد حکومت کی مدد کے لئے آتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha